13
Table of Contents
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ایڈم مارکرم کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم ٹاس جیتتے تو بھی بیٹنگ ہی کرتے۔‘
پاکستانی اننگ کی شروعات عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کی۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کو ڈراپ کرتے ہوئے آصف آفریدی کو موقع دیا گیا ہے جو آج ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔
پاکستانی پلیئنگ الیون
پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والی ٹیم میں ٹیم شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، آصف آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
جنوبی افریقن ٹیم
مہمان ٹیم ایڈم مارکرم (کپتان)، ریان رکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویریین، سینوران متھوسوامے، مارکو جینسن، سمن ہارمر، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔