3
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جہانیاں کے قریب ٹرک رکشہ پر الٹنے سے 4 بچیوں سمیت 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو زخمیوں کا فوری علاج معالجہ یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔