سونے کے بعد چاندی کی قیمت نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
عالمی منڈی میں معاشی بے یقینی نے چاندی کی قیمت کو بھی پر لگا دیے، چاندی کے نرخ پہلی بار 75 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 240 روپے کے اضافے سے 7ہزار 945روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔
رواں سال کے دوران چاندی کی مجموعی قیمت میں 158 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جون کے اختتام کے بعد چاندی کی قیمت تقریباً دوگنا بڑھ چکی ہے۔
ماہرین نے چاندی کی قیمت میں اضافے کو اے آئی ڈیٹا سینٹرز، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کاری کو بڑی وجہ قرار دیا ہے
