لاہور شہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو ہے۔ صافی گوشت 700 روپے سے زائد اور بون لیس گوشت 750 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔
زندہ برائلر کا فارم ریٹ 383 روپے فی کلو ہے، جبکہ تھوک کی قیمت 397 روپے اور پرچون میں 411 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب، فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 330 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم بازار میں انڈے 350 سے 370 روپے فی درجن کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں۔
