روسی فوج کیلئے بارود تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد ہلاک


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

روس کے جنوبی علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری بیشکورٹن ریجن میں واقع ہے جس میں روسی فوج کے لیے بارود تیار ہوتا ہے۔

بیشکورٹن ریجن کے گورنر نے بتایا ہے کہ دھماکا زوردار تھا جس سے پلانٹ کی ایک عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔

روسی حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔



Related posts

وین بریڈی اس کے جنسی تعلقات کے بارے میں فیصلہ کس طرح اس نے اسے بہتر والدین بنا دیا ہے

انوشکا اور ویرات کوہلی نے 37کروڑ 86لاکھ میں زمین خرید لی زمین کی یہ خریداری ان کے لندن منتقل ہونے کے چند ماہ بعد کی گئی،بھارتی میڈیا علی باغ کی بطور خاص مشہور شخصیات کیلئے پسندیدہ رئیل اسٹیٹ مقام کے طور پر ساکھ کو مزید مضبوط کر دیاگیا

کوالٹی کاٹن کے بھاؤ میں تیزی کا عنصر غالب، فی من 300 تا 500 روپے کا اضافہ