کراچی میں ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سینٹرز پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف


فائل فوٹو

کراچی کے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ سینٹرز پر مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔

گلبرگ پولیس نے کارروائی کر کے 80 کلو گوشت برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جس کے مطابق ایک گودام میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی موجودگی کی اطلاع ملی، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق پولیس نے فوری طور پر سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دے دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان مردار گوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو دیتے تھے۔



Related posts

ایشٹن کچر کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیمی مور پر فخر ہے

کیلی کلارکسن کو اس کے اعزاز میں نامزد شارک کو پتہ چلا

کم کارداشیئن نے ‘بیبی گرل’ شکاگو پر زور دیا جب وہ 8 سال کی ہو رہی ہے