کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  80 کلوگوشت برآمدکیا اور  چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مردارگوشت فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو دیتےتھے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔ 



Related posts

مسکین حجازی نے کہا قائد اعظم نے عوام الناس کی خوشحالی کیلیے پاکستان بنایا تھالیکن آج ناجائز طریقوں سے دولت میں اضافہ زندگی کا حاصل بن چکا ہے

خلو کارداشیئن نے ٹی وی کے میزبان کے ذریعہ بدنام زمانہ زچگی کے سوال پر خاموشی توڑ دی

قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس ، وزیراعظم کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی رہا،فافن