پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی قطرے پلا دیے


اسکردو کے ضلع گانچھے میں انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی ویکسین پلا دی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا۔

تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلا دیے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کے لیے پلائے گئے۔

دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جسے میں تسلیم کرتا ہوں۔



Related posts

جیسن موموہ کا کہنا ہے کہ بیؤ ایڈریا ارجونا کے ساتھ رہنا ‘کامل’ محسوس ہوتا ہے

میگن فاکس ، مشین گن کیلی کا رشتہ ‘صرف شریک والدین کے بارے میں ہے’

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول ، کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی: کلیدی تفصیلات نے وضاحت کی