”دھی رانی پروگرام“ کا تیسرامرحلہ، ضلع بہاولپور میں174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب


 بہاول پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے’’ دھی رانی پروگرام ‘‘کے تحت امسال 5 ہزار سے زائد مستحق بیٹے بیٹیوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔

 یہ بات صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بہاولپور میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کے اجتماعی شادیوں کے انقلابی اقدام ”دھی رانی پروگرام“ کے تیسرے مرحلہ میں ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب انجام پائی۔

 تقریب میں وزیر اعلیٰ  کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے بطور سلامی پیش کیے گئے جبکہ اس سے قبل دلھا دلھن کا عروسی جوڑا بھی انہیں بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب بہاولپور کی مقامی میرج مارکی میں منعقد کی گئی۔

 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے والے جوڑوں میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 6 جوڑے، ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 3 جوڑے اور 2 جوڑے افراد باہم معذوری بھی شامل تھے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے نوبیاہتا جوڑوں میں 39 جوڑوں کا تعلق تحصیل بہاولپور سٹی سے، 42 جوڑوں کا تعلق تحصیل بہاولپور صدر سے، 37 جوڑوں کا تعلق تحصیل یزمان سے، 39 جوڑوں کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے، 10 جوڑوں کا تعلق تحصیل حاصل پور سے اور 7 جوڑوں کا تعلق تحصیل خیرپور ٹامیوالی سے ہے۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر آمنہ منیر، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈی پی او حسن اقبال، سابق پارلیمنٹیرینز افضل گل، فوزیہ ایوب قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کا استقبال روایتی چولستانی لوک موسیقی سے کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال نے نوبیاہتا جوڑوں کی نشستوں پر جا کر انہیں تحائف و سلامی کی رقوم کے اے ٹی ایم کارڈز پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔

صوبائی وزیر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے دھی رانی پروگرام لانچ کر کے والدین کیلئے ایک شفیق بیٹی اور قوم کے بیٹوں کیلئے ایک شفیق ماں بن کر دکھایا ہے۔ دھی رانی پروگرام نے معاشرے کی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ دوسرے صوبوں کو گالی گلوچ، فتنہ و شر انگیزی اور انتشار کی سیاست چھوڑ کر عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

 خوشی کے اس موقع پر شادی شدہ جوڑوں اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب  کا ایک تاریخ ساز فلاحی انیشیٹو ہے اور اس انقلابی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن سچے من سے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جذبہ کی عکاسی ہے۔  آج والدین اپنی بیٹیوں کا شرعی فریضہ پورا کر رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب والدین کے ساتھ ایک خدمت گزار بیٹی کی طرح کھڑی ہیں۔ پنجاب دھی رانی پروگرام عوام کی فلاح کا حقیقی پروگرام ہے جس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔

بعد ازاں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے دولہا دلہن اور تقریب کے شرکاء کے لئے ظہرانہ دیا گیا۔تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ڈویژنل ڈائریکٹر اشتیاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عزیر کے علاؤہ شادی شدہ جوڑوں کے والدین اور فیملزنے بھی شرکت کی قبل ازیں مسلم، کرسچن اور ہندو نوبیاہتا جوڑوں کیلئے انکے مذھب کے مطابق خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔



Related posts

ایم جی کے نے خصوصی اعلان کے ساتھ ‘میرے زوال کے ٹکٹ’ کے پانچ سال کا نشان لگایا ہے

ٹرمپ، شی جن پنگ ملاقات سے توقعات، شکوک کا خاتمہ یا نئے تنازعات کا آغاز؟

چارلی ایکس سی ایکس ڈرامہ کے بعد ٹیلر سوئفٹ قریبی دوست ‘نیمیسس’ کا رخ کرتے ہیں