ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے   ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، سٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا بتاناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کےمیڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈملازمین کو انشورنس کمپنی سے میڈیکل دلانےکی پیشکش کی جس پر  ملازمین نے انشورنس کمپنی کی میڈیکل سہولیات پر تحریری پیشکش مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کرلی۔ 

ذرائع کے مطابق معاملہ حل نہ ہونے پر نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سےبڑھا کر17نومبرکی گئی۔



Related posts

راولپنڈی ٹیسٹ قومی بیٹرز کی بد ترین پرفارمنس پاکستان کی شکست کا امکان بڑھ گیا

رومیو بیکہم ، کم ٹرن بل تقسیم کے مہینوں بعد باضابطہ طور پر دوبارہ مل گئے

30 ٪ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود پولیو کا خاتمہ قابل حصول ہے: صحت کے عہدیدار