سی پیک منصوبوں میں  ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا:وزیرِ اعلیٰ  مریم نواز  کی پاکستانی سائنسدانوں کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد


لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کے تعاون سے نیا باب رقم کردیاگیا،پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے-

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی سائنسدانوں، ٹیکنیکل ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباددی ہے-پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کیساتھ خلاء میں پہنچ گیا-ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے لانچ کیا گیا-پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا –

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے -ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا- جدیدسیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے-

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے- ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئرپگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا-



Related posts

ایوا مینڈس پر نظر ثانی کرنے والے سال نے حمل کو چھپا لیا

جینیفر اینسٹن ، جم کرٹس کو ان کی یونین میں ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے

مینیسوٹا کھانوں پر کھانے کے ایجنٹوں کے کھانے کے بعد ریستوراں کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا