14 اکتوبر منگل کو صبح 11 بجے سے اگلے 18 گھنٹوں تک انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی، پی ٹی سی ایل



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل صبح 11 بجے سے اگلے 18 گھنٹوں کیلئے صارفین کو انٹرنیٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ایک سب میرین (زیرِ سمندر) کیبل پر خراب ریپیٹر کی مرمت کے لیے مینٹیننس کے کام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ سرگرمی 14 اکتوبر 2025  پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق  صبح 11 بجے  کے قریب شروع ہوگی اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران صارفین کو سروس میں کمی یا سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہمیں پیش آنے والی کسی بھی تکلیف پر افسوس ہے۔



Related posts

اوجانی نو کے الزامات نے جینیفر لوپیز کو اپنی تمام طلاقوں کا ‘ولن’ بنا دیا ہے

ویڈیو: سردیوں میں باربی کیو پوائنٹس پر پابندی لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن

نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ کی درجہ بندی میں کیریئر کے بہترین مقام پر چڑھ گئے