لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے بیٹے کی رہائی 1 بلین ڈالر کے عوض منظور


ہانیبال قذافی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو 1 بلین ڈالر کے بدلے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی جوڈیشل انتظامیہ نے لیبیا کے مرحوم سربراہ معمر قذافی کے صاحبزادے ہانیبال قذافی کو ایک بلین ڈالر ضمانتی رقم کی ادائیگی کے عوض سفری پابندیوں کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ہانیبال قذافی کو 2015ء میں شام سے اغوا کر کے لبنان منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں لبنانی حکومت نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

لبنان کی شیعہ برادری کی جانب سے ہانیبال قذافی پر الزام تھا کہ انہوں 1978ء میں شیعہ عالم اور اس وقت کی امل تحریک کے رہنما موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات چھپائیں تھیں جبکہ ہانیبال قذافی اس وقت ایک نو عمر تھے۔

لبنان کی شیعہ برادی کی جانب سے لیبیا کے مرحوم سربراہ کرنل قذافی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے موسیٰ الصدر اور انکے 2 ساتھیوں کو  طرابلس کے دورے کے دوران اغوا کروالیا تھا، جبکہ لیبیا کی حکومت کی جانب سے الزامات کی تردید کے ساتھ یہ بیان سامنے آیا تھا کہ یہ تینوں شخصیات لیبیا میں موجود نہیں بلکہ اٹلی جاچکی ہیں۔



Related posts

آصف آفریدی: اپنے پہلے میچ میں چھ وکٹیں لینے والے معمر ترین کھلاڑی

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، آج فی تولہ نرخ 7 ہزار 538 روپے کم ہوگیا

ہارپر بیکہم نے والد ڈیوڈ بیکہم کو انمول تحفے کے ساتھ آنسوؤں میں منتقل کیا