مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے میں 1 فلسطینی شہید، 11 زخمی


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 1 فلسطینی شہید اور 11  زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوبی حصے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

مغربی کنارے کے قصبے کفر عقب میں غیر قانونی اسرائیلی یہودی آبادکاروں، پولیس اور فوج کے حملوں میں 11 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیرقانونی یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد، مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے اسکے علاوہ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں۔



Related posts

ڈوا لیپا کے ساتھ کالم ٹرنر کی پیاری ‘فرسٹ انکاؤنٹر’ کی کہانی نے شائقین کو جھومتے ہوئے چھوڑ دیا

وکٹوریہ بیکہم بچپن میں غنڈہ گردی کے بارے میں چونکانے والی انکشافات کرتے ہیں

’دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے‘ شمالی کوریا کا جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ