خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض انتقال کرگیا، 46 زیر علاج


خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ رواں سال صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ 

پشاور سے محکمہ صحت کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق مردان سے تھا، اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 46 مریض زیر علاج ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زیادہ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔



Related posts

شائقین ریز ویدرسپون کی نقالی کرنے والے اسکیمرز کے لئے کیوں گر گئے

بال ہرعورت کی خوبصورتی، کاٹنا نہیں چاہیے ‘ ریما خان

مغربی ورجینیا میں ماں کے ذریعہ مبینہ فاقہ کشی کے کئی سال بعد لڑکی کی موت ہوگئی