آئندہ چند دہائیوں میں کروڑوں افراد خلا میں زندگی گزار رہے ہوں گے، جیف بیزوس کی پیش گوئی



میلان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے انسانیت کے مستقبل کے حوالے سے ایک حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ جیف بیزوز نے پیشگوئی کی کہ آئندہ چند دہائیوں میں کروڑوں افراد خلا میں زندگی گزار رہے ہوں گے۔

 اٹلی میں ایک ٹیکنالوجی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے یہ پیشگوئی کی۔جیف بیزوز راکٹ کمپنی بلیو اوریجن کے بھی بانی ہیں اور انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان خلا میں زندگی گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہوگی کہ لوگ ایسا چاہتے ہوں گے جبکہ روبوٹس جسمانی مشقت کے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلا میں انسانی بستیوں کے اوپر بہت بڑے بڑے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز تیر رہے ہوں گے۔

 بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جیف بیزوز بھی خلائی شعبے میں اپنے حریف ایلون مسک کے خیالات کے حامی ہیں۔ایلون مسک برسوں سے پیشگوئی کر رہے ہیں کہ انسان مریخ پر بستیاں بنائیں گے اور 2050 میں زمین کے پڑوسی سیارے پر 10 لاکھ افراد مقیم ہوں گے۔ اس موقع پر جیف بیزوز نے اے آئی پر کی جانے والی سرمایہ کاری کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی سرمایہ کاری ہے۔ جیف بیزوز نے کہا کہ انہوں نے مستقبل کے لیے اس سے زیادہ اچھا اور پرجوش وقت نہیں دیکھا۔



Related posts

حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایم این اے ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار , ہیکر نے واٹس ایپ ہیک کر کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے

 جہانیاں کے قریب ٹرک رکشہ پر الٹ گیا ، 4 بچیوں سمیت 5 مسافر جاں بحق، وزیر اعلیٰ  کا اظہار افسوس