پولیو کیخلاف سال 2025ء کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز


—فائل فوٹو 

پولیو کے خلاف رواں سال 2025ءکی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسداد پولیو مہم 13 سے  19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ترجمان کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں پچھلی مہم کے دوران 35 ہزار سے زائد والدین کے انکار کی اطلاعات ہیں۔

ای او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو کی مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

ای او سی کے ترجمان کے مطابق چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔



Related posts

مہنگائی معیشت اور قومی سلامتی   ایک مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت

پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کے تعاون سے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک ڈائیلاگ

وکٹوریہ بیکہم نے مہارت کے ساتھ خاندانی تناؤ کی افواہوں سے خطاب کیا: ‘مشکل ترین حصہ’