بھارت میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کو دورانِ کنسرٹ اسٹیج سے اترنا مہنگا پڑ گیا


—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت دہلی میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے کنسرٹ میں بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ رات ہونے والے کنسرٹ میں گلوکار کو اسٹیج سے اترنا مہنگا پڑ گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکاٹ اسٹیج سے اتر کر مداحوں کے قریب پہنچے تاکہ ان سے براہِ راست ملاقات کر سکیں، اس دوران  مداحوں نے انہیں اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتِ حال پر قابو پایا۔ 

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں بدنظمی کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

خیال رہے کہ ٹریوس سکاٹ کا یہ کنسرٹ ان کے ’ورلڈ ٹور‘ کا حصہ ہے، جس کے لیے بھارت بھر کے مداح طویل عرصے سے بے تاب تھے۔

دہلی میں 2  روزہ شو ہفتے اور اتوار کو رکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کے تحت تقریب میں 1,600 نجی سیکیورٹی اہلکار اور 1,200 سے 1,800 دہلی پولیس کے افسران تعینات کیے گئے۔





Source link

Related posts

آئین کے مطابق سہیل آفریدی قیدی نمبر 420 سے کابینہ تشکیل کے لیے صلاح مشورے کرنے کی اجازت نہیں مانگ سکتے،فیاض الحسن چوہان

حکومت پاکستان کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایم این اے ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار , ہیکر نے واٹس ایپ ہیک کر کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے