حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا پی ٹی اے کا انکشاف



اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً تین لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے، میرا اپنا سم کا ڈیٹا 2022 سے ڈارک ویب پر ہے،انٹرنیٹ کے مسائل کا حل سپیکٹرم آکشن ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حکومتی سنیٹر افنان اللہ خان نے کہاہمیں باہر سے دباؤ آرہا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نہ بنایا جائے، قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کا معیار نہ ہونے اور بار بار کالز ڈراپ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

جمعہ کو چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری سمیت بعض دیگر ایشوز بریفنگ دیتے ہوئے پر بتایا کہ 2022 میں ڈیٹا ڈارک ویب پر رپورٹ ہوا تھا، سمز کا ڈیٹا کمپنی کے پاس ہوتا ہے، 2022 میں ہم نے اس بات کی انکوائری کی تھی۔



Related posts

پاک, بھارت ٹاکرا 8فروری کو ہونے کا امکان

بروس اسپرنگسٹن کو ماہر نفسیات کے پاس جانے کے لئے ‘شرمندہ’ ہونے کی یاد آتی ہے

بلوچستان حکومت کی جانب سے چین سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں