ٹرمپ تاج لگا کر بادشاہ بن کر جہاز کے کاک پٹ میں بیٹھ گئے، ویڈیو جاری


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سے بنی ویڈیو جاری کر دی جس میں وہ سر پر تاج پہن کر بادشاہ بنے ہوئے جہاز میں بیٹھے ہیں—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بنا دیا، انہوں نے ایک مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کی گئی اے آئی ویڈیو میں ٹرمپ بادشاہ بنے تارج پہن کر جہاز کے کاک پٹ میں بیٹھے ہیں۔

یہ ویڈیو انہوں نے خود کو بادشاہ قرار دینے اور اپنے خلاف نو کنگ کے نام سے مظاہرہ کرنے والوں کے جواب میں جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ’نو کنگز‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج جاری ہے، جس میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ چھوٹے شہروں میں بھی درجنوں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی شہر شگاگو میں ڈھائی لاکھ افراد صدر ٹرمپ کے خلاف سراپائے احتجاج بن گئے، جنہوں نے’ٹرمپ انتظامیہ مزید برداشت نہیں‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے تارکینِ وطن کی بے دخلی کے لیے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

امریکا بھر میں مظاہرین نے صدر ڈونلڈٹرمپ کی حالیہ پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیا ہے۔



Related posts

بلیک لیولی کے پیدائشی منظر کے بارے میں جسٹن بولڈونی کے خلاف نئے الزامات پڑ رہے ہیں

چارلی پوت نے ویک اپ لمحے کا انکشاف کیا جس کی وجہ سے وہ شراب چھوڑ دیتا ہے

کیتھ اربن کی بیٹیاں اس کی افواہوں کی گرل فرینڈ سے کیوں گریز کر رہی ہیں؟ ماخذ