حیدرآباد سے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار


حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔ دہشت گردوں نے اپریل 2025ء میں جام شورو کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔دہشت گردوں سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔



Related posts

سبرینا کارپینٹر مختصر این ‘ڈراونا 2.0 تفصیلات کے ساتھ شائقین کو پرجوش کرتا ہے

پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام، غیرقانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کیس میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کو بری کر دیا گیا

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ، صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان