معلوم ہے نعمان علی اور ساجد خان کا چیلنج پنڈی میں بھی درپیش ہوگا، دونوں کو کھیلنے کا پلان بنا لیا ہے، ایڈن مارکرم


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے نعمان علی اور ساجد خان کا چیلنج ہمیں پنڈی میں بھی درپیش ہوگا۔راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے ٹیم میٹنگ میں گفتگو ہوئی ہے، انہیں کھیلنے سے متعلق پلان بنالیا ہے۔

ایڈن مارکرم نے کہا کہ یہاں بھرپور ٹریننگ کی ہے، ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنر میں کھیلنا ہمشیہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ پچھلے میچ میں ٹونی ڈی زورزی نے بہترن بیٹنگ کی، تمام ہی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔



Related posts

بیلا حدید بوائے فرینڈ اڈان بانوولوس کے ساتھ زندگی میں چپکے سے جھانکنے کی پیش کش کرتی ہے

’آئٹم سونگ کی ملکہ‘ ملائکہ اروڑہ جنہوں نے بالی وڈ کا ٹرینڈ بدل دیا

جیلی رول نے بیوی بونی Xo پر دھوکہ دہی کو یاد کیا اور افسوس کا اظہار کیا