پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ سست چلنے کی وجہ بتا دی 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بتا دی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی ہے۔ سب میرین کیبل کٹنے سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ  مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہو سکتی ہیں،  ملک میں متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔



Related posts

ایما اسٹون نے ‘بگونیا’ میں منڈوا سر پر بیٹی کے رد عمل کو بانٹ دیا۔

پوتن کے معاون کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں قریب سفارتی پیشرفت ،

کیٹی پیری کو بریک اپ کے بعد جسٹن ٹروڈو کے ساتھ نئی خوشی مل گئی