دارالحکومت کو  اسلام آباد  سے لاہور منتقل کیا  جائے شبر زیدی


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق  چیئرمین ایف  بی آر  شبر زیدی  نے تجویز دی ہےکہ  دارالحکومت کو  اسلام آباد  سے لاہور منتقل کیا  جائے۔لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی  آٹو بائیوگرافی "32 آنکر روڈ”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔

 شبر زیدی   نے مذہبی جماعتوں کی سیاست  پر  پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔سابق چیئرمین ایف بی آر  نے تجویز دی کہ  دارالحکومت کو  اسلام آباد سے لاہور  منتقل کیا جائے۔اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو  اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی اور معاشرتی ڈھانچےکی خامیوں کو  اجاگرکیا  ہے۔



Related posts

جیلی رول نے بیوی بونی Xo پر دھوکہ دہی کو یاد کیا اور افسوس کا اظہار کیا

یوکرائن جنگ پر غصے کے دوران ٹرمپ نے روس کے توانائی کے جنات پر دراڑ ڈال دی

ڈیمی لوواٹو نے ایک ایسی چیز کا انکشاف کیا جس کو وہ بہن میڈیسن کے بارے میں ‘ندامت’ کرتی ہے