کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں موبائل ڈیٹا سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہےجس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اندرون بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی ڈیٹا بند کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے 6 اگست کو موبائل ڈیٹا سروس بند کی تھی۔