آئی فون 17 کو 9 ستمبر کو متعارف کروایا جائے گا، کمپنی کے سربراہ نے تاریخ کی تصدیق کر دی 



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں کمپنی کے نئے آئی فون 17 پیش کیے جانے کا امکان ہے، کمپنی کے سربراہ نے 9 ستمبر کو اہم ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل عام طور پر ہر سال ستمبر میں ہی نئے فونز متعارف کراتا ہے، اس سے قبل ستمبر سے دسمبر کے درمیان ہی فونز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔اس بار بھی کمپنی کی جانب سے آئندہ ماہ ستمبر میں آئی فون 17 کے تمام ماڈلز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 17 کے حوالےسے چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون کے 15 سال مکمل ہونے پر کچھ نئے فیچرز کے ساتھ فونز کو پیش کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ اس بار کمپنی آئی فون 17 ایئر کے نام سے ایسا ماڈل بھی متعارف کرائے گی، جس کے بیک پر صرف ایک ہی 48 میگا پکسل کا کیمرا ہوگا۔

علاوہ ازیں مذکورہ ماڈل کے آئی فون کو ماضی میں پیش کیے جانے والے تمام فونز کے مقابلے پتلے ڈیزائن میں پیش کیے جانے بھی امکان ہے۔اسی طرح چہ مگوئیاں ہیں کہ اس بار آئی فون ایک بار پھر اپنے کیمرا سیٹ اپ ڈیزائن تبدیل کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں اس بار آئی فونز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمیت سیکیورٹی کے متعدد نئے فیچرز بھی دیے جانے کا امکان ہے۔



Related posts

جنوبی افریقہ کی سیریز کی سطح پر ہونے والی جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے بابر ، رضوان کو کھو دیا

سیلینا گومز نے شائقین کو شادی کے بعد پہلی ریلیز کے ساتھ جذباتی چھوڑ دیا

عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ