جنوبی وزیرستان سے افغان خودکش بمبار گرفتار


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرنٹیئرکور (ایف سی) خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔خودکش بمبار  نے بتایا ہےکہ خودکش حملےکی تربیت 3 ماہ کی تھی، اس نے ایک ہفتےکی ٹریننگ لی۔

خودکش بمبار کے مطابق تربیت میں اسے سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے۔خودکش بمبار نے بتایا کہ وہ 40 لوگ  خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار  پاکستان میں داخل ہوئے۔



Related posts

جون بون جووی پرانی تصاویر کے ساتھ وائرل 2016 کے تھرو بیک رجحان میں شامل ہوا

ادریس ایلبا کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس سے ایک مکس اپ نے اسے قریب قریب ایک نائٹ ہڈ پر لاگت آتی ہے

جیسن موموہ کا کہنا ہے کہ بیؤ ایڈریا ارجونا کے ساتھ رہنا ‘کامل’ محسوس ہوتا ہے