پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 277.87 ارب روپے کا کاروبار ریکارڈ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے کاروبار سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ہفتے کے دوران 708 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 163,806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں 9,883 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 167,561 اور کم ترین سطح 157,678 رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 9.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔

ماہرین کے مطابق، مارکیٹ میں بہتری کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور معاشی اشاریوں میں استحکام ہے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 57 ارب روپے اضافے سے 18968 ارب روپے ہوگئی۔

Related posts

جسی جیمز ڈیکر نے انکشاف کیا کہ بیٹا فارسٹ اس روزانہ اس کو چیلنج کرتا ہے

سوٹن فوسٹر سے شادی سے پہلے ہیو جیک مین ‘پرواہ نہیں’

ٹریوس کیلس ‘چیریٹی ڈرامہ’ بلیک رواں تنازعہ کے درمیان ٹیلر سوئفٹ کو گھسیٹنے کا امکان ہے