ایشین یوتھ گیمز، پاکستان کبڈی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا


ایشین یوتھ گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔

بحرین میں جاری ایونٹ کے راونڈ رابن کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے کبڈی کا یہ مقابلہ 57 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے جیتا ہے۔

کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان نے 26 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ دوسرے ہاف میں اس نے مزید 23 پوائنٹس لیے اور فتح حاصل کرلی۔

ایونٹ میں پاکستان کبڈی ٹیم کل ایران اور بھارت کی ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔



Related posts

’’ ایک ملاقات کا سوال ہے بابا‘‘، ایسے بیٹسمین کے آگے تو اچھے سپنرز کو لگا دینا چاہیے، ”آنکھ مچولی“ کا کھیل ابھی بند ہوا ہے، خیبرپختونخوا کو بھی سنبھالنا ہو گا

مہنگائی معیشت اور قومی سلامتی   ایک مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت

پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمیشن اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کے تعاون سے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک ڈائیلاگ