ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی


ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق، ملک میں مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 24 ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 33.20 فیصد، پیاز 8.70 فیصد، انڈے 2.18 فیصد اور آٹا 1.42 فیصد مہنگا ہوا۔

جب کہ چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب، چکن کی قیمت میں 6.38 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 4.70 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پیٹرول، ڈیزل، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

Related posts

عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ

بابر T20I میں واپس آئے جب پی سی بی نے وائٹ بال سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا

شان ڈڈی کومبس کو قانونی پریشانیوں کے دوران مہلک خطرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے