کرسٹیانو رونالڈو اپنے 950 ویں گول کے بالکل قریب پہنچ گئے


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اپنے 950 ویں گول کے بالکل قریب پہنچ گئے۔

40 سالہ فٹ بالر نے اپنی پروفیشنل زندگی کا گول نمبر 949 اسکور کیا ہے، النصر نے الفتح کے خلاف فائیو اسٹار پرفارمنس دی ہے۔

النصر نے الفتح کو 5-1 سے شکست دی، میچ کے دوران رونالڈو نے 59 ویں منٹ پر پنالٹی کک مس کی اور 2 منٹ بعد ہی شاندار گول کر کے اپنی مہارت سے شائقین کو پُرجوش کر دیا۔

اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو کے پروفیشنل فٹبال میں گولز کی تعداد 949 ہو گئی ہے، وہ ساڑھے 9 سو ویں گول سے 1 مزید گول کی دوری پر ہیں۔

میچ کے بعد کے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ’کامیابی حادثاتی نہیں ہوتی ہے‘۔



Related posts

جان میلنکیمپ ٹیڈی کے کینسر کے دل دہلا دینے والے ضمنی اثر کو شریک کرتا ہے

پرسکیلا پرسلی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ ابھی بھی زندہ ہوتا تو ایلوس نے جو راستہ اختیار کیا ہوتا

‘ہیری پوٹر’ اسٹار برینڈن گلیسن نے ہچکچاتے ہوئے جے کے رولنگ کے ٹرانس خیالات کو مخاطب کیا