سہ فریقی سیریز، زمبابوے نے پی سی بی کی دعوت قبول کر لی


—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز کے لیے افغانستان کے انکار کے بعد ٹیم زمبابوے کو فائنل کر لیا۔

اعلامیے کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کی سہ فریقی سیریز کے لیے دعوت قبول کر لی ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سہ فریقی سیریز نومبر میں ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔



Related posts

بڑھتی ہوئی کینیڈا کی آنکھیں بڑے پریشان موقع

ایڈمونٹن لیون ڈریسائٹل کے بغیر کیوں ہے؟

برونکوس کوارٹربیک بلوں کے خلاف ٹخنوں کو تحلیل کرتا ہے