چیٹ جی پی ٹی کا بڑھتا استعمال کیا گوگل ختم ہو جائے گا؟



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگوں کی جانب سے روزانہ اس اے آئی چیٹ بوٹ سے کتنے سوالات پوچھے جاتے ہیں یا دیگر کام کرنے کے لیے کہا جاتا ہے؟ تو اس کا جواب کافی دنگ کر دینے والا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق صرف 3 سال سے بھی کم عرصے  میں دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں  CHAT GPT  نے ایک مرکزی کردار اختیار کر لیا ہے۔ روزانہ چیٹ جی پی ٹی کو ڈھائی ارب سے زیادہ درخواستیں (سوالات، تصاویر بنانے یا دیگر) موصول ہوتی ہیں۔ جن میں سے صرف امریکا سے ہی روزانہ 33 کروڑ سے زائد لوگ چیٹ جی پی ٹی سے کسی نہ کسی وجہ سے رجوع کرتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے ایک ترجمان نے بھی رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔ کہا گیا ہے  شروع میں Chat GPT کو تفریح یا تجربے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ علم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، کام کرنے کا آلہ ہے، تخلیقی صلاحیتوں کا مددگار ہے اور یہ صرف "سرچ” نہیں، بلکہ براہ راست جواب، مشورہ اور کام مکمل کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق گوگل روزانہ تقریباً 14 ارب سرچز ہینڈل کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ Chat GPT اب گوگل کے یومیہ سرچ حجم کے پانچویں حصے تک پہنچ چکا ہے، حالانکہ یہ صرف 3 سال پرانا ہے۔



Related posts

بروس اسپرنگسٹن کو ماہر نفسیات کے پاس جانے کے لئے ‘شرمندہ’ ہونے کی یاد آتی ہے

بلوچستان حکومت کی جانب سے چین سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں

پاکستانی ہوم کک سنیا عمران کلینچ یوکے کری ہفتہ کا تاج