ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان، نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

کولمبو میں کھیلا گیا میچ بارش سے کئی بار متاثر ہوا، پہلے مقابلے کو 46 اوورز اور بعد میں 36 اوورز تک محدود کیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 25 اوورز میں 5 وکٹ پر 92 رنز بنائے۔

اس کے بعد بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا، امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔



Related posts

ہارون فِپرس کو گرفتاری اور ڈینس رچرڈ طلاق کے درمیان نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑا

ایبو – بی بی سی کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اے آئی کے معاونین اپنے نصف ردعمل میں خبروں کو مسخ کرتے ہیں

آئین کے مطابق سہیل آفریدی قیدی نمبر 420 سے کابینہ تشکیل کے لیے صلاح مشورے کرنے کی اجازت نہیں مانگ سکتے،فیاض الحسن چوہان