اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آگئی


پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی تیزی ریکارڈکی گئی اورہنڈریڈانڈیکس 593 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 166280 کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 165686 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس مثبت رجحان کی بڑی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے سٹاف لیول معاہدے کی خبر ہے۔ بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، اور توانائی کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ عالمی مارکیٹوں میں بھی ایشیائی اسٹاکس میں بہتری نظر آئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 281 روپے 5 پیسے ہو گئی۔

Related posts

جمی کمیل نے جون اسٹیورٹ پر ٹاک شو جیتنے کے بارے میں مذاق کیا

ہارون فِپرس کو گرفتاری اور ڈینس رچرڈ طلاق کے درمیان نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑا

ایبو – بی بی سی کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اے آئی کے معاونین اپنے نصف ردعمل میں خبروں کو مسخ کرتے ہیں