فیس بک کی اے آئی ٹولز کی مد دسے کارروائی ایک کروڑ جعلی پروفائلز ڈیلیٹ



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بُک نے 2025 کے پہلے نصف میں ایک بڑی احتسابی کارروائی کے تحت تقریباً 1 کروڑ جعلی پروفائلز حذف کردی ہیں۔ یہ جعلی پروفائلز معروف صارفین یا مواد تخلیق کرنے والوں کا روپ اختیار کیے ہوئے تھے۔

سی این بی سی نے لکھا ہے میٹا کے مطابق یہ قدم "اصل” صارفین کے مواد کو بڑھاوا دینے اور جعلی یا نقل شدہ مواد سے حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جعلی اور نقل شدہ پوسٹس کی نشاندہی کرکے، اصل تخلیق کاروں کے کانٹینٹ کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔

نقل کی نشاندہی کے لیے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز استعمال کی گئیں۔ نقل شدہ مواد بار بار پوسٹ کرنے والے صارفین کی مونیٹائزیشن بھی معطل کردی گئی۔ میٹا کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے یہ کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔



Related posts

بیلا حدید بوائے فرینڈ اڈان بانوولوس کے ساتھ زندگی میں چپکے سے جھانکنے کی پیش کش کرتی ہے

’آئٹم سونگ کی ملکہ‘ ملائکہ اروڑہ جنہوں نے بالی وڈ کا ٹرینڈ بدل دیا

جیلی رول نے بیوی بونی Xo پر دھوکہ دہی کو یاد کیا اور افسوس کا اظہار کیا