پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن کمی


حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66پیسے فی لٹر کمی کی گئی، نئی قیمت263 روپے2 پیسے فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے39پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، نئی قیمت 275 روپے41پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد اضافہ کردیا گیا اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے74پیسے فی لٹر کمی کی گئی ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت162روپے76پیسے فی لٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے26پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعدمٹی کے تیل کی نئی قیمت 181روپے71پیسے فی لٹر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔

Related posts

ٹیسٹ سیریز برابر، راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ڈوا لیپا کے ساتھ کالم ٹرنر کی پیاری ‘فرسٹ انکاؤنٹر’ کی کہانی نے شائقین کو جھومتے ہوئے چھوڑ دیا