جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز، کپتان کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا


—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال جنوبی افریقا سے ایک روزہ سیریز کے لیے کپتان کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے اور اس متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ خط بھی لکھ دیا ہے۔

مائیک ہیسن نے خط میں کہا ہے کہ کپتان کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔

پی سی بی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اجلاس بلانے کی سفارش کردی ہے۔



Related posts

آٹومیشن کے بڑھتے رجحان کا نتیجہ! میٹا نے ’اے آئی‘ ٹیم کے 600 ملازمین کو کیا برطرف

چورلکی پوسٹ Chorlaki post Posted

مسٹی کوپلینڈ نے اپنی الوداعی کے بعد ‘خواہش مند بالریناس’ کے لئے اہم پیغام دیا ہے