پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا


—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز کے لیے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔

اب ٹرائی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ٹرائی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔



Related posts

اکیڈمی میوزیم گالا سے پہلے کارا ڈیلیونگنے کو الماری میں بڑی خرابی کا سامنا کرنا پڑا

کیتھ اربن نیکول کڈمین طلاق کے بعد نئے رومان میں پھنس گیا

کرسٹن ڈنسٹ نے ‘جمانجی’ کے دوران رابن ولیمز کی دل دہلا دینے والی یادداشت کا اشتراک کیا