جنوبی افریقا کی سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست


—فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔

کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ پر 105 رنز اسکور کیے۔

وشمی گونا رتنے نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مالابا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 121 رنز کا ہدف ملا جو اوپنرز کپتان لارا وولوارٹ اور تزمین برٹس نے 15 ویں اوور میں حاصل کر کے ٹیم کو 10 وکٹ سے فاتح بنوا دیا۔



Related posts

ورجینیا میڈسن نے اپنی موت کے چھ ماہ بعد دیر سے بھائی مائیکل میڈسن کو یاد کیا

شکاگو کے سابق میئر نے بلا معاوضہ کریڈٹ کارڈ بلوں پر مقدمہ چلایا

کرس جینر ڈبس شکاگو ویسٹ اس کے ‘میٹھے فرشتہ’ کے ساتھ ہی وہ آٹھ سال کی ہو گئیں