نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں دفاتر کیلئے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیےمتعدد پلاٹس خریدے گی جہاں ان بھرتی ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کرے گی۔ 

نادرا میں بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔ 

سندھ کے 11 دیگر اضلاع جن میں پلاٹس خریدے جائیں گے، ان میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔



Related posts

پاک, بھارت ٹاکرا 8فروری کو ہونے کا امکان

بروس اسپرنگسٹن کو ماہر نفسیات کے پاس جانے کے لئے ‘شرمندہ’ ہونے کی یاد آتی ہے

بلوچستان حکومت کی جانب سے چین سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں