علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔

علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتاری کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔



Related posts

جاپان ، فلپائن دفاعی معاہدوں پر دستخط کرتے ہیں کیونکہ علاقائی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے

کونر اسٹوری نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے سیریز ‘گرم دشمنی’ کیوں نہیں دیکھی

کیلیفورنیا سے محفوظ اسپلش ڈاون کے ساتھ چار کے آئی ایس ایس کے عملے نے طبی انخلاء مکمل کیا