واٹس ایپ اپنے صارفین سے کس اہم فیچر کیلئے معاوضہ لے گا؟



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے پڑے گا۔

میٹا کی ذیلی ایپ نے جلد ہی متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ، پلیٹ فارم نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی چیٹ پیج میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔ان تبدیلیوں میں سے بڑی تبدیلی چینلز اورسٹیٹس فیچر کے اندر لائی جا رہی ہے۔

پہلی بار چینل مالکان کو سبسکرپشن فیس کو شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس سے ممبران ماہانہ پیسےادا کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین کچھ قیمت ادا کر کے اپنے چینلز کی تشہیر بھی کر سکیں گے۔

دوسری جانب کمپنی سٹیٹس فیچر میں اشتہارات بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔کمپنی کے مطابق نئے فیچر آئندہ چند ماہ میں عالمی سطح پر بتدریج متعارف کرائے جائیں گے۔



Related posts

اے آئی کے بڑھتے استعمال سے 7 میں سے 10 پیشہ وروں کو اپنی ملازمت کے کردار میں تبدیلی کی توقع: رپورٹ

بیلا حدید ‘دی بیوٹی’ کے شریک ستاروں کی حمایت حاصل کرنے کے بارے میں ایماندار ہو جاتی ہے

نوبل فاؤنڈیشن نے ‘نوبل انعامات کے وقار کی حفاظت’ کے لئے اپنی بنیادی ذمہ داری کی تصدیق کردی۔