دوستی میں دراڑ، جویریہ سعود کا مبہم پیغام


— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے دوستی میں دھوکے سے متعلق مبہم پیغام شیئر کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر اپنے شکوے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں ایک شعر تحریر کیا ہے، جس میں لکھا کہ ’ہم سے پوچھو ناں دوستی کا صِیلہ، دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا، آدمی آدمی کو کیا دے گا، جو بھی دے گا وہی خدا دے گا‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈرامہ سیریل عشق مرشد کے او ایس ٹی پر تنازعہ ایک بار پھر اس وقت کھڑا ہوگیا جب حالیہ ایوارڈ شو میں اسے بہترین او ایس ٹی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

او ایس ٹی کے گلوکار احمد جہانزیب نے اعزاز حاصل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا او ایس ٹی میں نے اکیلئے لکھا ہے اس میں کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ انہوں نے عشق مرشد کے او ایس ٹی سمیت مختلف ڈراموں کے او ایس ٹی اپنے دوستوں کے لیے راتوں رات لکھے ہیں۔





Source link

Related posts

مہلک جنگل کی آگ نے 20 کو مار ڈالا ، 50،000 کو فرار ہونے پر مجبور کیا۔ صدر نے ‘تباہی کی حالت’ کا اعلان کیا

ہیڈن پینیٹیئر کو کاغذ پر زندگی کی کہانی ڈالنے کے بارے میں واضح طور پر مل جاتا ہے

ٹم ایلن ‘ہوم بہتری’ گیگ کے دوران اساتذہ میں قدم رکھنے کی عکاسی کرتا ہے