فیصل مسجد کی حرمت سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کی حرمت سے متعلق درخواست پر انچارج مسجد کو نوٹس جاری کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری کی درخواست پر نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالت کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت مذہبی امور کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور آئی جی پولیس کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ ہم اس متعلق کس کو ہدایات دیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ مسجد کی حرمت کے منافی فوٹوز اور ویڈیوز بنانے پر پابندی لگائی جائے۔



Related posts

‘شیر کنگ’ کے شریک ڈائریکٹر راجر الرز نے 76 پر آخری سانس لیا

جینیفر گارنر کے ‘ڈارک سائیڈ’ کے بارے میں ریز ویدرسپون لطیفے

کیٹ ہڈسن نے مذاق اڑایا وہ اس اداکارہ کے ساتھ ساتھ ستارے کے لئے اسکرپٹ لکھ سکتی ہے