پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا



اسلام آباد  (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےموبائل فون صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق  آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں۔



Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

شہروز کاشف نے حکومت کے ‘سپورٹ کے ادھورے وعدے’

کرسٹین بومگرٹنر کو کیون کوسٹنر کے ساتھ طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا