جرمنی کا مزید 15 امریکی ساختہ F-35 لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ


فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جرمنی نے اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید 15 امریکی ساختہ ایف-15 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن اخبار ’ڈیر اسپیگل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی مزید 15 امریکی ساختہ F-35 طیاروں کا آرڈر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 جرمن پارلیمنٹ کی جانب سے بجٹ کمیٹی کے لیے تیار کیے گئے خفیہ دستاویزات کے مطابق نئے طیاروں کے لیے 2.92 ارب ڈالر کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کے بجٹ کی منظوری آئندہ ہفتوں میں دیے جانے کی توقع ہے۔

ان طیاروں کی خریداری سے جرمنی کے F-35 بیڑے کی مجموعی تعداد 50 طیاروں تک پہنچ جائے گی۔



Related posts

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، جنوبی افریقہ اننگز کا 185 رنز سے آغاز

ڈکوٹا جانسن نے سرخ رنگ کے قالینوں کی ہمت کا دفاع کیا: ‘مجھے پرواہ نہیں’

وزیراعظم مودی کو بتا دیا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ