ایک منٹ میں 16 کلاسیکل کمپوزرز کی پہچان کا عالمی ریکارڈ


فائل فوٹو

دبئی میں مقیم چھ سالہ بچے شیوانکھ ورن نے اپنی غیرمعمولی موسیقی کی صلاحیتوں سے سب کو حیران کر دیا، بچے نے ایک منٹ میں 16 کلاسیکل موسیقاروں کی دھنیں پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

شیوانکھ جب صرف تین سال کا تھا تو کارٹون دیکھتے ہوئے وہ کرداروں سے زیادہ پسِ منظر میں چلنے والی موسیقی پر توجہ دیتا تھا، وہ فوراً پہچان لیتا کہ یہ دھن بیتھوون، موزارٹ، باخ یا ویوالڈی کی ہے۔

شیوانکھ کی والدہ یالنی کے مطابق موسیقی اس کے لیے صرف آواز نہیں بلکہ دنیا کو محسوس کرنے اور سمجھنے کا ذریعہ ہے، وہ کسی بھی جگہ، حتیٰ کہ ریستوران میں بھی، چلتی ہوئی دھن کو سن کر کمپوزر کا نام بتا دیتا ہے۔

یہ ننھا موسیقار اب تک 65 سے زائد کلاسیکل کمپوزیشنز کو صرف سن کر پہچان سکتا ہے، جس میں چوپین، ڈیبیوسی، بیتھوون، موزارٹ اور دیگر عالمی موسیقاروں کے فن پارے شامل ہیں۔

ریکارڈ بنانے کی تیاری ابتدا میں ایک تفریحی خیال تھی، لیکن جلد ہی خاندان کو احساس ہوا کہ شیوانکھ کی یہ صلاحیت واقعی غیرمعمولی ہے، روزانہ مشق کے بعد اس نے مقررہ وقت میں دھنوں کو درست پہچاننے کی رفتار بڑھائی۔

14 ستمبر کو اسکول کے اساتذہ اور گواہوں کی موجودگی میں شیوانکھ نے یہ کارنامہ انجام دیا۔



Related posts

طیفی بٹ کے شناختی کوائف میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف

لانا ڈیل ری نے جیمز بانڈ 007 تھیم گانا کے ساتھ انماد کو جنم دیا

گاڑی رکتے ہی مسافر پیچھے مڑ کر دیکھنے کے روادار نہیں ہوتے، چلتی گاڑی میں طے کی گئی منگنیاں کسی کمزور رسے کی پینگ کی طرح تڑاک کرکے ٹوٹ جاتیں