گلوکار علی ظفر کو ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نوازا گیا


تصویر:سوشل میڈیا

امریکا میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کو پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ دیا گیا۔

 یہ اعزاز انہیں موسیقی اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں علی ظفر کے فن کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے کام کے ذریعے پاکستانی ثقافتی اقدار اور ملک کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ فن کی طاقت سرحدوں سے ماورا ہے اور یہ دلوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اپنے علی ظفر فاؤنڈیشن کے کاموں کا بھی ذکر کیا جو پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے سرگرم ہے۔





Source link

Related posts

منیاپولیس میں بغاوت ایکٹ؟ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ‘ابھی نہیں’

انا امیلیا بیٹل کیبلال کے بارے میں کیا جاننا ہے

پاکستان کا اپنا اردو چیٹ جی پی ٹی لانچ، نوجوان پاکستانی نے امریکا میں رہتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا اردو اے آئی ماڈل بنا ڈالا