وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کے پی پولیس کو مِلی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ناقص اور پرانی گاڑیاں دیں۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد صوبے کو فنڈز بروقت جاری کرے ، عام انتخابات میں مینڈیٹ کی توہین کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہوگی اور اس بارے چیف سیکرٹری کو ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سیکیورٹی واپس کر دی جائے گی۔
سیہل آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاسی ایف آئی آر میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں دہشتگردی آئی اور فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دئیے جارہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بیورو کریسی لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوئی انہیں انعام سے نوازا جائے گا اور جس سرکاری ملازم سے عوام مطمئن نہیں وہ اپنےعہدے پر نہیں رہے گا۔
source : SamaaTV